ویب ڈیسک: پاکستان کے مستقل نمائندے ویانا کامران اختر یو این آئی ڈی او کے انڈسٹریل بورڈ کے 53ویں اجلاس کے صدر منتخب ہوگئے۔
کامران اختر کی بطور صدر انتخاب پاکستان کیلئے ایک تاریخی اعزاز قرار دیا گیا، یو این آئی ڈی او کے ڈائریکٹر جنرل نے کامران اختر کو مبارکباد دی، ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کی تنظیم کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
کامران اختر نےیو این آئی ڈی او ممبر ممالک کا اعتماد پر اظہار تشکر کیا، صدر منتخب ہونے پر کامران اختر نے ترقی پذیر، غریب اور جزیرہ ممالک کے حق میں عزم کا اظہار کیا، یو این آئی ڈی او کے رکن ممالک کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
ویانا میں قائم عالمی اداروں میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، پاکستان اور یو این آئی ڈی او کے درمیان 350 ملین یورو سے زائد مالیت کے منصوبے، یو این آئی ڈی او کا پاکستان میں ٹیکسٹائل، چمڑا، فشریز، فوڈ سیفٹی، کلائمیٹ ایکشن اور توانائی میں تعاون۔
PAIDAR اور PAFAID جیسے منصوبے غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں مددگار، پاکستان امسال یو این آئی ڈی او کے ساتھ نیا کنٹری پارٹنرشپ پروگرام شروع کرے گا، یو این آئی ڈی او کے تحت پاکستان میں مختلف نئے شعبوں میں منصوبوں کا آغاز متوقع ہے۔