پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزیشن فنڈ قائم کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق فنڈ کے لیے خصوصی سرکاری اکاؤنٹ مختص کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے آڈیٹر جنرل، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور تمام صوبوں کے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈ میں جمع ہونے والی تمام رقوم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں گی، جبکہ اس مقصد کے لیے الگ اکاؤنٹ ہیڈ اور آبجیکٹ کوڈ بھی مختص کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا مشترکہ طور پر فنڈ کے قواعد و ضوابط تیار کریں گے، جبکہ پیٹرولیم قیمتوں میں استحکام کے لیے قانونی اور مالیاتی طریقہ کار کی منظوری بعد میں دی جائے گی۔

Watch Live Public News