پاکستانی ای سپورٹس کھلاڑی ارسلان ایش نے 8ویں بار ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی

پاکستانی ای سپورٹس کھلاڑی ارسلان ایش نے 8ویں بار ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی

(ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی ای سپورٹس کھلاڑی ارسلان ایش نے ایوولوشن چیمپئن شپ (ایوو) 2026ء میں 8 ویں  بار ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوولوشن چیمپئن شپ (ایوو) 2026ء کا فائنل لاس  ویگاس کنونشن سینٹر میں ہوا جس میں ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے رینگ چو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ  انہوں نے مسلسل چوتھی بار لاس ویگاس میں ایوو چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے.

 جبکہ مجموعی طور پر ارسلان ایش کے ایوو ٹائٹلز کی تعداد 8 ہو گئی ہے جو کہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔

خیال رہے کہ  ارسلان 8 برس کی عمر میں مقامی گیمنگ آرکیڈز میں کھیلنا سیکھا ، جس کے بعد انہوں نے بین الاقوامی ٹیکن مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ارسلان ایش کو 2019ء میں دنیا کے بہترین ای اسپورٹس کھلاڑی کا اعزاز بھی مل چُکا ہے۔

Watch Live Public News