وزیر اعظم کا کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

وزیر اعظم کا کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف  نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم  نے حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے  جاں بحق ہونے والوں کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

وزیراعظم  نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Watch Live Public News