'بینچز تشکیل دینا چیف جسٹس پاکستان کا انتظامی اختیار ہے'جسٹس شاہد کا اختلافی نوٹ

'بینچز تشکیل دینا چیف جسٹس پاکستان کا انتظامی اختیار ہے'جسٹس شاہد کا اختلافی نوٹ
اسلام آباد: حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے کے ازخود نوٹس کیس میں جسٹس شاہد نے 5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ سامنے جاری کر دیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ بینچز تشکیل دینا چیف جسٹس پاکستان کا انتظامی اختیار ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے 5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کیا ،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بینچز تشکیل دینا چیف جسٹس پاکستان کا انتظامی اختیار ہے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس نمبر2022/4 میں یہ قرار دے چکا ہے۔ اختلافی نوٹ میں لکھا گیا کہ قرار دیا چکا ہےکہ چیف جسٹس ہی بینچز بنانےکا اختیار رکھتے ہیں، ججز بینچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے، اگر ججز کو بینچ کی تشکیل پر اعتراض تھا تو وہ کیس سننے سے معذرت کر سکتے تھے۔ جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، از خود نوٹس میں وہ باتیں زیر بحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں۔20 اضافی نمبر دینے پر اٹارنی جنرل اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن جواب جمع کرائیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔