پی آئی اے ائیر ہوسٹس کی کینیڈا میں پراسرار گرفتاری اور رہائی

پی آئی اے ائیر ہوسٹس کی کینیڈا میں پراسرار گرفتاری اور رہائی
کیپشن: The mysterious arrest and release of PIA air hostesses in Canada

ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی ایئرلائن کی فضائی میزبان کے پاس خلاف ضابطہ ایک سے زائد پاسپورٹ کی موجودگی پر انہیں کینیڈا کے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق ایئرہوسٹس کو معطل کرکے وطن واپس بلوا لیا گیا ہے۔

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی حنا ثانی نامی ایک فضائی میزبان کو اس وقت کینیڈا کے ایک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا جب وہ لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 789 میں سفر کے بعد ایئرپورٹ سے باہر جا رہی تھیں۔ 

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق ’ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی میزبان کے پاس مبینہ طور پر ایک سے زائد پاسپورٹ موجود تھے جس کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ روکا گیا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’واقعے کی اطلاع ملنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے عملے نے اس معاملے کو دیکھا ہے۔ فضائی میزبان خاتون اس وقت کینیڈا میں زیرحراست نہیں ہیں۔

وہ سنیچر کو پی آئی اے کی پاکستان آنے والی پرواز میں واپس وطن پہنچیں گی۔ پی آئی اے نے واقعہ کو دیکھتے ہوئے فضائی میزبان کو معطل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ خاتون کی وطن واپسی پر معاملے کی مزید تحقیقات کی جائیں۔