بھارت: اروندکیجریوال کی گرفتاری کیخلاف کل احتجاج کیا جائے گا

بھارت: اروندکیجریوال کی گرفتاری کیخلاف کل احتجاج کیا جائے گا
کیپشن: India: Arvind Kejriwal's arrest will be protested tomorrow

ویب ڈیسک: دہلی میں وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف کل احتجاج کیا جائے گا۔ 

عام آدمی پارٹی کے رہنما گوپال رائے نے کہا ہے کہ کل دہلی کے رام لیلا میدان میں کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

گوپال رائے کا کہنا ہے کہ الزامات کی بنیاد پر موجودہ وزیرِ اعلیٰ کو جیل میں ڈالا گیا، احتجاج میں راہول گاندھی، سونیا گاندھی اور فاروق عبداللّٰہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری غیرقانونی اور غیرمنصفانہ ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو ایجنسیاں نشانہ بنا رہی ہیں۔