پٹھان کو بڑا جھٹکا، ورلڈ کپ  کے بینر،پوسٹر استعمال کرنے پر پابندی

پٹھان کو بڑا جھٹکا، ورلڈ کپ  کے بینر،پوسٹر استعمال کرنے پر پابندی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک : بھارت کےمرشد آباد ضلع کے بہرام پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو جھٹکا لگاتے ہوئے، ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے حکم دیا  ہےکہ وہ انتخابی مہم کے دوران 2011 کے ورلڈ کپ سے متعلق کسی بھی بینر یا پوسٹر کا استعمال نہ کریں. یادرہے کہ یوسف پٹھان کی انتخابی مہم کے کئی بینروں میں سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو دکھایا تھا، جس کے بارے میں کانگریس نے 26 مارچ کو الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی۔

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سال 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس وقت کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی تھے۔ سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

ریاست کے چیف الیکشن کمیشن (سی ای او) کے دفتر کے ذرائع نے کہا، ’’شکایت پر نوٹس لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے کانگریس کی دلیل  میں وزن تھا کیونکہ 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں   بھارت کی جیت ہر  بھارتی کے لیے فخر کی بات تھی۔ لہذا، ووٹروں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کو اس جذبات کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔‘‘

الیکشن کمیشن نے سابق بھارتی کرکٹر کو 2011 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت سے متعلق تصاویر والے تمام انتخابی بینروں کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

کانگریس کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پٹھان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ورلڈ کپ سے متعلق تصاویر استعمال کرنے کا پورا حق ہے کیونکہ وہ فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

Watch Live Public News