بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے
کیپشن: بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

ویب ڈیسک: داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز عید ادا کی۔

اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں داؤدی بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔

نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں مختلف مقامات پر ہونیوالے نماز عید کے اجتماعات میں دہشتگردی کے خاتمے، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔

بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

بوہری برادری کے نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Watch Live Public News