گورنر سندھ کا چیرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن  کو بہترین خدمات پر گولڈ میڈل

گورنر سندھ کا چیرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن  کو بہترین خدمات پر گولڈ میڈل

(ویب ڈیسک ) چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا ایک اور اعزاز ۔۔ گورنر سندھ نے نہ صرف خلد آرائیں کی ستائش کی بلکہ اپنے شعبے میں بہترین خدمات پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا ۔گورنرہاﺅس میں اتحاد رمضان کے تحت  افطار ڈنر میں ہزاروں افراد شریک ہوئے  ۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں اتحاد رمضان  کے تحت  افطار ڈنر کے موقع پر   گورنر سندھ نے چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کو ان کی خدمات پر گولڈ میڈل سے نوازا گورنر سندھ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کوئی ٹی وی چینل ہمیں دکھائے یا نہ دکھائے کم از کم کیبل پر تو چلتے رہیں گے 

گورنر ہاؤس گولڈ میڈل وصول کرنے کے بعد چیئرمین خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ وہ اس پذیرائی پر گورنر سندھ کا  شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے جذبے سے گورنر ہاؤس کو عوامی ہاؤس بنا دیا ہے خالد آرائیں نے معروف تاجر ریحان چاولہ کو تمغہ امتیاز ملنے پربھی  مبارکباد پیش کی ۔

تمغہ امتیاز ملنے پر ریحان چاولہ کا کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز پر اللہ  کا شکر ادا کرتے ہیں ۔۔اس موقع پر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اخلاق احمد اور امیر علی چانڈیو نے خالد آرائیں اور ریحان چاؤلہ کو مبارکباد پیش کی ۔

افطار ڈنر میں ممتاز شخصیات کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Watch Live Public News