(ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں ہے۔ نہروں پر اتفاق رائے ہو گا تو بات آگے بڑھے گی۔
رانا ثناء اللہ نے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، پیپلز پارٹی کو رد عمل دینا چاہیئے، فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اکھٹے ہوکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت گرانےکی طاقت رکھتی ہے، وزیراعظم نہریں نکالنےکامعاملہ ختم کرنےکا اعلان کریں۔