کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے روک دیا گیا

کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے روک دیا گیا
کیپشن: کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی اور آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو بولنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے گرین کو کمر کے نچلے حصے میں انجری کی وجہ سے عبوری طور پر بولنگ سے روکنے کا فیصلہ کیا، جس کی اطلاع کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو پہلے ہی دے دی گئی تھی۔

گرین کو 25.2 کروڑ بھارتی روپے میں کے کے آر نے خریدا تھا، جو آئی پی ایل کے مہنگے ترین اوورسیز پلیئرز میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ تاہم، انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کی، جس پر بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھے۔

کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے اس حوالے سے کہا: "اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا سے معلوم کریں۔"

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق، کیمرون گرین بولنگ لوڈ میں احتیاط کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ 10 سے 12 روز میں دوبارہ بولنگ کر سکیں گے۔

Watch Live Public News