خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا امکان،کون ہوگا شامل؟ اہم نام سامنے آگئے

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا امکان،کون ہوگا شامل؟ اہم نام سامنے آگئے

(ویب ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ 14نئے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے،14نئے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گی،نئے ارکین کے آنے کے بعد صوبائی کابینہ اراکین کی تعداد 27 تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان ، کرک سے خورشید خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پشاور سے سید قاسم علی شاہ، سمیع اللہ اور محمد عاصم خان کو کابینہ کا حصہ بنائے جانے کاامکان ہے۔

اس کے علاوہ چارسدہ سے افتخار اللہ جان، مردان سے طارق آریانی اور اہتشام علی کابینہ میں  شامل ہونے کو تیار ہیں ۔مالاکنڈ سے پیر مصور، دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت کو کابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا۔مانسہرہ سے اکرام غازی اور ایبٹ آباد سے افتخار جدون کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   کابینہ میں توسیع کا مقصد صوبے کے مختلف علاقوں کو بہتر نمائندگی دینا اور حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانا ہے،حتمی منظوری کے بعد جلد ہی نئے وزراء سے حلف لیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت صوبائی کابینہ 13 اراکین پر مشتمل ہے۔

Watch Live Public News