توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے، صدر زرداری

توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے، صدر زرداری
کیپشن: توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے، صدر زرداری

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں معیشت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر توسیعی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقائی صورتحال اور اس کے پاکستان کی معیشت، سکیورٹی اور غذائی تحفظ پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصدر زرداری نے قومی سطح پر مہنگائی، توانائی اور فوڈ سکیورٹی سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ معاشی نظم و نسق، توانائی منصوبہ بندی، فوڈ سکیورٹی اور سکیورٹی تیاریوں میں مکمل ہم آہنگی ہونی چاہیے۔

آصف علی زرداری نے عوام سے ایندھن کی بچت، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال اور مشترکہ سفری نظام اپنانے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے عزم کیا کہ مشکل معاشی صورتحال میں کمزور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ عالمی صورتحال کے باوجود ملک میں ایندھن کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں اور ملک میں مستقبل کے لیے بھی ایندھن کے وافر ذخائر اور انتظامات موجود ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی تجاویز متعدد بار مسترد کی گئیں ہیں۔کفایت شعاری اقدامات سے بچائی گئی رقم عوامی ریلیف کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔سرکاری اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں کمی کے اقدامات جاری ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سفارتی رابطوں اور حالیہ دوروں پر اجلاس کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نےترکیہ، سعودی عرب اور مصر کی قیادت سے سفارتی رابطوں اور بیجنگ کے آئندہ دورے پر بریفنگ دی۔

Watch Live Public News