ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور ( پبلک نیوز) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھ گئی۔

عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمت فی کلو ایل پی جی 90 سے بڑھ کے 110 روپے ہو گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر دو سوروپے کمرشل نو سو روپے اضافہ ہوا۔ اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کا کم ہونا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی کا کہنا تھا کہ کل ہنگامی اجلاس لاہور میں بلا لیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔ وزارت پٹرولیم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ کل اجلاس میں اہم فیصلے کریں ہڑتال پر جا سکتے ہیں۔ اب گھریلوں سیلنڈر 1062 کی جگہ 1298 میی فروخت ہوگا۔ کمرشل سیلنڈر 4086 کی جگہ 4994 میی فروخت ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔