پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو ، مریم اورنگزیب

پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے عمران خان کو سند یافتہ جھوٹا قرار دیدیا ہے اور کہا کہ پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو ۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سند یافتہ جھوٹا سانحہ 9 مئی پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گُل کو اغوا کیا تھا، دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈہ بھی سائفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہوگا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو، یہ بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت نہ برداشت کر سکتے ہیں، نہ کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔