این آئی ایم کے 35ویں سینئر مینجمنٹ کورس کو گرین پاکستان انیشی ایٹو پر بریفنگ

این آئی ایم کے 35ویں سینئر مینجمنٹ کورس کو گرین پاکستان انیشی ایٹو پر بریفنگ
کیپشن: Briefing on Green Pakistan Initiative to NIM's 35th Senior Management Course

ویب ڈیسک: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ (NIM) کے 35 ویں سینئر مینجمنٹ کورس(SMC) کو گرین پاکستان انیشی ایٹو (GPI) پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ (NIM)  35  ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے شرکاء کو ایس آئی ایف سی (SIFC) کے تحت گرین پاکستان انیشی ایٹو (GPI) کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو ایس آئی ایف سی (SIFC) کے پالیسی اقدامات اور گرین پاکستان انیشی ایٹو (GPI) کے ذریعے متعارف کرائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

شرکاء کو لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کے حوالے سے بریفنگ اور اس کے استعمال کے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

شرکاء کو گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) کے تحت زراعت، بھل  صفائی، آئی ٹی پر مبنی آپریشنز اور زرعی شعبے میں پانی کے موثر انتظام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو کسانوں کی سہولت اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے زرعی سمارٹ فارمز کے آپریشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

لمز (LIMS) اور گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) پروگرام سے یہ واضح ہوتا ہے کہ  ایس آئی ایف سی (SIFC) پاکستان کے اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو آسان بنانے کے لیے ایک موثر اور نتیجہ خیز طریقہ کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔

Watch Live Public News