جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام بدل کر مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز  رکھ دیا گیا

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام بدل کر مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز  رکھ دیا گیا

(ویب ڈیسک ) جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام بدل کر مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز   لاہوررکھ دیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کا انوکھا اقدام ، قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے زیر تعمیر ہسپتال کا نام تبدیل کر دیا  گیا۔ لاہور کے جناح ہسپتال میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام بدل دیا گیا، زیر تعمیر ہسپتال کا نام مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز لاہور رکھ دیا گیا۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج جناح ہسپتال بورڈ آف مینجمنٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے نام کی منظور دی ۔نام کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کے لیے محکمہ صحت کو درخواست دی گئی۔ محکمہ صحت نے جناح ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر نام تبدیل کر دیا ۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جناح ہسپتال لاہور کی حدود میں ٹراما سنٹر بنانے کا کام شروع کیا ،نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ٹراما سنٹر کو دل کے ہسپتال میں تبدیل کر دیا ۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے زیر تعمیر منصوبے کا نام جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جناح ہسپتال رکھا۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر