سابق چیف جسٹس کیخلاف نازیبا الفاظ کیس میں ملزمہ کی ضمانت کنفرم

سابق چیف جسٹس کیخلاف نازیبا الفاظ کیس میں ملزمہ کی ضمانت کنفرم
کیپشن: سابق چیف جسٹس کیخلاف نازیبا الفاظ کیس میں ملزمہ کی ضمانت کنفرم

ویب ڈیسک: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 2019 میں سوشل میڈیا پروگرام میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔

سوشل میڈیا پروگرام کی اینکر شانزے شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت کنفرم کردی۔

جج طاہرعباس سپرا نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آپکو سوال لکھ کر دیئے گئے۔آپکا فیس استعمال کیا جاتا ہے؟کیا جو سوال لکھ کر دے رہا تھا اسکا منہ اس قابل نہیں تھا کہ وہ سکرین پر آکر خود سوال کرتا۔یہ کہاں کی صحافت ہے کہ کوئی سوال لکھ کر دے اور آپ بول دیں؟

جج طاہر عباس سپرا نے سپرا رپورٹر کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اخبار اب کوئی پڑھتا ہی نہیں، اصل رپورٹرز یہ کھڑا ہے۔  اب تو سوشل میڈیا بھی آچکا ہے وہ 5 ہاتھ آگے ہیں مگر صحافت کا انکو کچھ پتا ہی نہیں ہے۔

وکیل صفائی نےد لائل دیے کہ ان مقدمات میں دیگر تمام ملزمان بری ہوچکے ہیں۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت کنفرم کردی۔ 

خاتون کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Watch Live Public News