عمران خان نے کہاہے کہ وکٹ کےدونوں طرف کھیلنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں،فیصل جاوید

عمران خان نے کہاہے کہ وکٹ کےدونوں طرف کھیلنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں،فیصل جاوید
کیپشن: عمران خان نے کہاہے کہ وکٹ کےدونوں طرف کھیلنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں،فیصل جاوید

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ جو لوگ "وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں" ان کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو بخوبی اندازہ ہے کہ کون کس کھیل میں شامل ہے، اگرچہ وہ خود نام لینے سے گریزاں رہے، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سب کچھ جانتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، اور پارٹی اس وقت احتجاج اور بات چیت دونوں محاذوں پر متحرک ہے۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا پیغام دے دیا گیا ہے، جبکہ اس احتجاج کی حتمی تاریخ پارٹی کی سینئر قیادت طے کرے گی۔

Watch Live Public News