چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی حج پر روانہ

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی حج پر روانہ
کیپشن: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی حج پر روانہ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج صبح حج پر روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی عید کے چوتھے روز واپس آئیں گے، جسٹس منیب اختر آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس منیب اختر سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، حلف برادری کی تقریب ججز بلاک کے کمیٹی روم میں آج دن اڑھائی بجے ہوگی۔

سینیئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں، جسٹس جمال مندوخیل جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔

Watch Live Public News