ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس جمال خان مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ ججز اور وکلاء شریک ہوئے۔
جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس ملک شہزاد، جسٹس عقیل عباسی،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس شاہد وحید،جسٹس سردار طارق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اشتیاق ابرہیم،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ہاشم کاکڑ حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔
6جون تک جسٹس منیب اختر بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 10 جون کو بیرونِ ملک سے وطن واپس آئیں گے اور اپنے منصب کا چارج دوبارہ سنبھالیں گے۔