ویب ڈیسک: پاک فضائیہ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے۔ بی جے پی کے رہنما سبرامنیئن سوامی نے مودی سے 5 طیارے گرنے پر سوال اٹھا دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق بی جے پی کے رہنما سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔
سبرامنیئن سوامی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چائنہ کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے،مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔
میزبان نے بی جے پی رہنما سوامی سے سوال کیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے بھی سوال کیا تھا کہ ہمارے کتنے طیارے گرے ہیں؟۔
بی جے پی رہنما سوامی نے کہا کہ پاکستان نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔بی جے پی رہنما سوامی نے اُمید ظاہر کی کہ مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔
دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ بی جے پی رہنما سبرامنیئن سوامی نے مودی اور امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے،پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو فضاء میں شکست دے کر مودی کی جنگی حکمت عملی کو بے اثر کر دیا، مودی سرکار کی ناکام حکمتِ عملی نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا، پاکستان کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔