سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس  لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں  ہوا، چیئرمین ایف بی آر

سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس  لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں  ہوا، چیئرمین ایف بی آر

(ویب ڈیسک ) چیئرمین  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  راشد محمود لنگڑیال کا بجٹ 2025-26 میں سولر پینل کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال  نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ  کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی سولر پینلز پر موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی کوئی تجویز ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ   آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تنخواہ دار طبقے  کیلئے  ریلیف کے حصول  کیلئے  کوششیں جاری ہیں اور دیگر شعبوں کو بھی مدد فراہم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ   اساتذہ کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال سے اساتذہ 25 فیصد انکم ٹیکس چھوٹ کے اہل ہوں گے اور موجودہ سال کے لیے، انہیں اسی چھوٹ کی پالیسی کے تحت یا تو رقم کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ ملے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کی جانب سے  انکم ٹیکس کا دوسرا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔  بل کی منظوری سے ٹیچرز اورلیکچررز پرعائد اضافی انکم ٹیکس ختم ہوجائے گا۔

Watch Live Public News