(ویب ڈیسک ) آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے 1 ہزار ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025,26 میں این ایچ اے کیلئے 170 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویزدی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے آبی وسائل کے منصوبوں کیلئے 140 رکھنے کی تجویز ہے۔
ائندہ مالی سال کے بجٹ میں پاور ڈویژن کیلئے 105 ارب مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ نئے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں پر 50 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔ انفارمیشن اور صنعت و پیداوار کیلئے 3,3 ارب کا بجٹ مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
مالی سال 2025,26 میں میری ٹائم کیلئے 3.5 ارب روپے بجٹ کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے بین الصوبائی رابطہ کیلئے 1.5 ارب رکھے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطاق مجوزہ وفاقی ترقیاتی پلان کی منظوری اے پی سی سی دو جون کو دے گی۔ اے پی سی سی فیصلوں کی توثیق قومی اقتصادی کونسل کیلئے اجلاس6 جون کو شیڈول ہے۔ قومی اقتصادی کونسل میکرو اکنامک اہداف اور ترقیاتی پلان کی حتمی منظوری دے گی۔