ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کےلیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ گاڑی کے اندر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔