آسٹریلیا میں 2 چھوٹے  طیاروں کے درمیان  تصادم ،پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا میں 2 چھوٹے  طیاروں کے درمیان  تصادم ،پائلٹ ہلاک

(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ   آسٹریلیا  کے شہر سڈنی میں فارمیشن فلائٹ کے دوران 2  چھوٹے  طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا،۔

نیو ساوتھ ویلز کی پولیس کے مطابق ریسپونڈرز  کو پائلٹ کی لاش ویڈر برن کے قریب ایئرپورٹ کے نزدیک جھاڑیوں میں ملی ۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ پولیس کو بتایا گیا کہ 2 چھوٹے  طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، جس کے بعد ان میں سے ایک طیارہ قریب ہی جھاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ ایمرجنسی ریسپونڈرزسروسز  کو جائے وقوعہ پر پائلٹ کی لاش ملی، جس کے بارے میں یقین ہے کہ وہ طیارے کا واحد مسافر تھا۔ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور اس کا پائلٹ زخمی نہیں ہوا۔

Watch Live Public News