چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک پر بیان میں کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ 

وزیر دفاع نے کہا کہ  سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے،نوٹیفیکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News