کراچی: 7 سالہ بچے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر ملزم نے گولی مار دی

کراچی: 7 سالہ بچے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر ملزم نے گولی مار دی

ویب ڈیسک: کراچی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، پولیس کی کارروائیاں جس رفتار سے جاری ہیں اُسی شرح سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، خواتین اور عام شہریوں کے بعد اب بچے بھی لرزہ خیزواقعات میں جان کی بازی ہارنے لگے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سات سالہ بچے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گڈاپ تھانے کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمسن بچے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی،   بچے نے موبائل دینے سے انکار کیا جس پر ڈاکوؤں نے اُس پر فائرنگ کر دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے بچہ زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

شہر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، اس سے قبل نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News