خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے ، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل

خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے ، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل

(ویب ڈیسک ) وزیر مملکت برائے قانون   بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کے باعث کے پی میں گورنر راج پر غور کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی  وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل  نے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی صورتحال  سب کے سامنے ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے،کب تک کے صوبے کے  شہریوں کو بےیار ومددگار چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج شدید ضرورت کی صورت میں لگایا جاتا ہے، صوبے کے حالات اس کا تقاضا کررہے ہیں، ماضی میں پنجاب میں بھی گورنر راج لگانے کا تجربہ کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان  ہے۔

ذرائع کے مطابق  گورنر خیبرپختونخوا کے لیے چار نام سامنے آ گئے  ہیں ۔پہلا نام موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی  کا ہے ، اس کے علاوہ امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک اور آفتاب شیرپاؤ کے نام بھی زیر غورہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں میں سے کسی پر اتفاق نہ ہوا تو لیفٹیننٹ جنرل  ریٹائرڈ غیور اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی کے نام بھی زیر غور  ہیں۔

Watch Live Public News