لاہور ڈویلپمنٹ پلان دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز، شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل  اپ گریڈیشن 

 لاہور ڈویلپمنٹ پلان دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز، شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل  اپ گریڈیشن 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہے کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔جس سے شہر میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا، شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اورواسا کی 486 گلیوں کو آپ گریڈ کیاجائے گا ۔

وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس میں ضروری ہدایات جاری کیں،اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، لاہور کا ہر محلہ روشن اور بہتر  بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیاگیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اورلاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے میں  اب ٹوٹ پھوٹ نہیں نظر آنی چاہیے اور شہریوں کے لیے باسہولت بنایا جائے گا۔ 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کے لیے فخر کی علامت بنے گا۔

Watch Live Public News