وزیر ریلوے حنیف عباسی ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ، اپنی جیب سے ٹکٹ خریدا 

وزیر ریلوے حنیف عباسی ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ، اپنی جیب سے ٹکٹ خریدا 

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی  نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدا اور ٹرین کے اندر ٹکٹ چیک کروایا۔

تفصیلات کے مطابق   وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوگئے۔وزیر ریلوے نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدا اور ٹرین کے اندر ٹکٹ چیک کروایا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنا جرم ہے، کرنے والا اور کرانے والا دونوں جیل جائیں گے، وزیر ہو یا افسر — قانون سب کے لیے برابر ہے۔

ٹکٹ چیک کے بعد محمد حنیف عباسی نے ٹرین میں موجود مسافروں سے ملاقات کی، انہوں نے مسافروں سے ریلوے کی سروسز کے حوالے سے رائے لی۔مسافروں نے وزیر ریلوے کی کاوشوں کو سراہا۔ 

وفاقی وزیر ریلوے  نے کہا کہ ریلوے کی سہولیات بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔ریلوے سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہے۔

Watch Live Public News