قطر نےویزا کی مدت بڑھادی، کونسے ممالک کے شہری متعدد بار جاسکتے ہیں؟

قطر نےویزا کی مدت بڑھادی، کونسے ممالک کے شہری متعدد بار جاسکتے ہیں؟

ویب ڈیسک: قطر نے جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لئے وزٹ ویزا کی مدت بڑھا دی جبکہ انہیں متعدد بار ملک میں داخلے کی اجازت بھی دے دی۔

جی سی سی ممالک میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ قطر کی وزارت سیاحت کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا کہ یہ تبدیلیاں آج بروز اتوار 30 نومبر 2025 سے حیا سسٹم کے ذریعے متعارف کروائی گئیں۔

اقدام کا مقصد قطر آنے والے جی سی سی ممالک کے شہریوں کو کھیلوں، ثقافتی اور تفریحی ایونٹس میں زیادہ آسانی سے شرکت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

حیا سسٹم عرب کپ 2025 کے ٹورنامنٹ کے دوران بھی نافذ رہے گا تاکہ جی سی سی ممالک کے شہریوں کو آسانی سے شرکت کا موقع ملے۔

مذکورہ سسٹم الیکٹرانک ویزا درخواستیں جمع کرنے اور ایونٹ میں داخلے کے تجربے کو منظم کرنے کیلیے ایک یکساں ڈیجیٹل سسٹم فراہم کرتا ہے جس سے وزیٹرز کیلیے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

حیا سسٹم پانچ اقسام کے الیکٹرانک ویزے فراہم کرتا ہے، ان میں سیاحتی ویزا (A1)، جی سی سی ممالک کے لئے ویزا (A2)، الیکٹرانک سفری اطلاع ویزا (A3)، جی سی سی شہریوں کے ہمراہ آنے والے وزیٹرز کے لئے ویزا (A4) اور امریکی شہریوں کے لئے ویزا معافی کی درخواست (F1) شامل ہے۔ 

Watch Live Public News