قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق مستعفیٰ ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق مستعفیٰ ہوگئے
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق مستعفی ٰ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو اپنا استعفیٰ دے دیا، انضمام الحق نے آج ذکاء اشرف سے ملاقات کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف نے انضمام الحق سے ایجنٹ کمپنی کے متعلق جواب طلب کیا تھا، چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد انضمام الحق نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔