ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں ایک اور کرکٹر گردن پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر کا پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے انتقال۔ ٹین ایجر کرکٹر بین آسٹن کو میلبرن ایسٹ میں گردن پر گیند لگنے پر ہسپتال علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ بین آسٹن رواں ہفتے کے آغاز میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی کہ بین آسٹن کو بال تھروئنگ ڈیوائس کی گیند گردن پر لگی تھی۔ انتظامیہ نے بین آسٹن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔
ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کے مطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا ، نک کمنز نے کہا کہ بین آسٹن کو اسی طرح گردن پر گیند لگی جیسے 10 برس قبل فلپ ہیوز کو لگی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا ، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کی فیملی نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بین آسٹن کے انتقال کو پورے ملک میں محسوس کیا جائے گا۔ اس سے قبل فل ہیوجز بھی گردن پر گیند لگنے سے ہلاک ہوئے تھے۔