سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کرگئے

سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کرگئے
کیپشن: سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کیے۔

عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل انتقام میں رشید بابا کے کردار سے بے پناہ شہرت ملی جسے ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی، انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری اور خوبصورت اردو لہجے کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔

ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں کراچی ڈویژن (2021)، باشو (2023)، ہیر رانجھا (2012) اور کھلونا شامل ہیں۔

عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا، ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔

اداکار شمعون عباسی نے اپنے چچا عزیر عباسی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے پیارے چچا آج ہم سے رخصت ہو گئے، ان کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔

Watch Live Public News