لاہور: جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں خواتین کا پوسٹمارٹم مرد ، غیر تربیت یافتہ عملہ کرنے لگا

لاہور: جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں خواتین کا پوسٹمارٹم مرد ، غیر تربیت یافتہ عملہ کرنے لگا

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن خواتین مر کے بھی محفوظ نہیں ۔ جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں خواتین کا پوسٹمارٹم مرد اور غیر تربیت یافتہ عملہ کرنے لگا ۔ پرنسپل جنرل ہسپتال نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی  ہے۔

لاہور کے جنرل ہسپتال میں بدعنوانی بدنظمی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آ گئی ۔پوسمارٹم کے حساس عمل کیلئے غیر متعلقہ شخص کو مرد اور خواتین کی لاشوں کا معائنہ اور پوسٹمارٹم کرنے پر لگا دیا گیا ۔

منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں ہیلپر خاتون کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ۔باڈی کو ٹانکے لگانے والا شخص نا تو ڈاکٹر ہے اور  نہ ہی جنرل ہسپتال کا ملازم،ڈاکٹر  نے ہیلپر کو خود پیسوں پر رکھا ہوا ہے ۔ 

مرد کے ہاتھوں خاتون کا پوسٹمارٹم اخلاقی اور شرعی اصولوں کے خلاف ہے وہی انسانی حرمت کے اصولوں کے بھی خلاف ہے ۔پبلک نیوز نے حقائق سے پردہ اٹھایا تو معاملے پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

رپورٹر: علی چودھری

Watch Live Public News