(ویب ڈیسک )جاپانی مشروبات بنانے والی کمپنی سنٹوری نے حال ہی میں ایک ایسا فینکشنل واٹر(Functional Water) متعارف کرایا ہے جو مبینہ طور پر پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سنٹوری کا پانی بظاہر عام منرل واٹر جیسا دکھائی دیتا ہے، لیکن اسے جاپان میں باضابطہ طور پر فنکشنل فوڈ (Functional Food) کے طور پر درجہ دیا گیا ہے — یعنی ایسی غذائی مصنوعات جو قانونی طور پر صحت کے فوائد کا دعویٰ کر سکتی ہیں۔
یہ پانی خاص طور پر دفتر میں کام کرنے والے افراد اور غیر متوازن طرزِ زندگی رکھنے والوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو جسم کی چربی، خاص طور پر پیٹ کی اندرونی چربی (visceral fat)، سے پریشان رہتے ہیں۔
سنٹوری کے مطابق، اس پانی میں ایچ ایم پی اے (HMPA) شامل ہے ، جو کہ خمیر شدہ چاول کی بھوسی سے حاصل ہونے والا ایک چھوٹا سالماتی مرکب ہے اور پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
کمپنی کے فراہم کردہ کلینیکل ٹرائل ڈیٹا کے مطابق، HMPA کے مسلسل استعمال سے زیادہ BMI رکھنے والے افراد میں پیٹ کی چربی کی تقسیم میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
اسپیشل واٹر تقریباً عام پینے کے پانی جیسا ہی ہے — بے رنگ، شفاف، تقریباً بے ذائقہ، زیرو کیلوری، شکر سے پاک اور کیفین فری۔600 ملی لیٹر کی ایک بوتل کی قیمت 150 ین (تقریباً 1 امریکی ڈالر) ہے۔