گول گپے کے پانی سےچوہا نکلنے کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

گول گپے کے پانی سےچوہا نکلنے کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل
کیپشن: گول گپے کے پانی سےچوہا نکلنے کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ویب ڈیسک: انڈیا کے شہر امرّتسر میں ایک سڑک کنارے گول گپے کے اسٹال پر پیش آنے والے ایک واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ مقامی صارف کے مطابق وہ دوستوں کے ساتھ گول گپے کھا رہے تھے کہ ایک بڑے پیالے میں حرکت محسوس ہوئی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ پیالے میں ایک زندہ چوہا موجود تھا۔

ویڈیو میں وینڈر کو چوہے کو مصالحے والے آمیزے سے نکالنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور آخرکار چوہا چھلانگ لگا کر قریبی نالی کی طرف فرار ہو گیا۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین میں شدید بحث چھڑ گئی۔ کئی افراد نے فوڈ اسٹالز کے صفائی کے معیار پر سوالات اٹھائے، جبکہ کچھ نے ویڈیو کے اسکرپٹ شدہ یا مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے کے امکانات پر بھی بحث کی۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ جس پانی میں چوہا تھا اسے پھینک دیا گیا یا بیچ دیا گیا، جبکہ کئی نے کہا کہ اب وہ گول گپے کبھی نہیں کھائیں گے۔ انسٹاگرام صارف نے واضح کیا کہ وینڈر نے متاثرہ پانی ضائع کروا دیا، جس پر صارفین نے نوجوانوں کے بروقت اقدام کی تعریف کی کیونکہ بصورت دیگر یہ پانی گاہکوں کو بیچا جا سکتا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں سڑک کنارے فوڈ اسٹالز میں کیڑوں اور چوہوں کے شامل ہونے کے متعدد واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دسمبر 2025 میں ویرار میں ایک اسٹال پر زندہ سبز سانپ دیکھنے پر عوام میں خوف پھیل گیا تھا، جبکہ احمد آباد میں ایک پانی پوری سینٹر کو کیڑوں کی موجودگی کے باعث سیل کر دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News