ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر شکرگڑھ میں شہری نے دریائے راوی سے 65 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی، مچھیرے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں اُس نے اپنا تعارف بھی کروایا۔
تفصیلات کے مطابق عارف نامی شہری نے مچھلی کرتارپور کے قریب دریائے راوی سے پکڑی ہے، مچھلی کا وزن 65 کلو ہے۔
نوجوان مچھلی کو فروخت کرنے کے لئے مچھلی منڈی میں پہنچ گیا، جس کی قیمت ابھی تک 90 ہزار روپے لگی ہے۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ پورے ایک لاکھ روپے میں فروخت ہوگی تو ہی فروخت کرکے جاؤں گا، مچھلی اچھی نسل کی ہے اور اس میں ایک کانٹا ہوتا ہے۔

مچھلی کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا تانتا بندھا ہوا ہے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کی اس دریا میں پائے جانے والی سب سے بڑے وزن کی مچھلی ہے۔