ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھنے والے صارفین افسوس کررہے ہیں اور خدا کا شکر کررہے ہیں کہ پیش آنے والے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیش آنے والے حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر بے قابو گدھا گاڑی نے کھڑی کار کو ٹکر مار دی، گدھا گاڑی اچانک سڑک پر دوڑتی ہوئی جا کر ایک کھڑی ہوئی آلٹو کار سے ٹکرا گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے وقت گدھا گاڑی کا مالک موقع پر موجود نہیں تھا، پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گدھا اچانک بھاگ نکلا اور سڑک پر آ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی سے زور دار ٹکر ہو گئی, حادثے کے وقت پاس کھڑی مسافر بس بال بال بچی۔
حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی لوگوں نے واقعے کے بعد گدھے کو قابو میں کیا اور انتظامیہ کو اطلاع دی۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پر اس نوعیت کے جانوروں اور گاڑیوں کی مناسب نگرانی یقینی بنائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔