ویب ڈیسک:سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور سابقیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی ساتویں سالگرہ الگ الگ منائی۔ دونوں نے بیٹے کی سالگرہ منانے کی پوسٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ بنائی یادگار ویڈیو شیئر کی اور اذہان کو سالگرہ پر خوبصورت الفاظ میں ’ویش‘ کیا۔
بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شعیب ملک نے لکھا کہ ’سال کا میرا سب سے پسندیدہ دن، اپنے سب سے پسندیدہ کے ساتھ۔
ہیپی برتھ ڈے اذہان! دعا ہے کہ تمہاری زندگی خوشیوں سے بھری رہے اور تم ہمیشہ مسکراتے رہو۔‘‘
شعیب ملک کے اس پیغام پر مداحوں نے بڑی تعداد میں محبت بھری دعائیں اور تبصرے کیے۔ مداحوں نے کہا کہ باپ بیٹے کی یہ محبت بھری جھلک دل کو چھو لینے والی ہے۔
دوسری طرف شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی، اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پتا ہی نہیں چلا تم سات سال کے کیسے ہو گئے؟ ????
ہیپی برتھ ڈے، میرے سب سے روشن اور نرم دل والے بیٹے۔
تم نے مجھے اُس بے لوث محبت کا مطلب سکھایا جو میں نے پہلے کبھی محسوس نہیں کی تھی۔‘‘
ثانیہ کے اس پیغام پر مداحوں نے گرم جوشی سے تبصرے کرتے ہوئے اذہان کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں کیں۔