امریکی فوج نے افغانستان میں اپنی شکست تسلیم کر لی

امریکی فوج نے افغانستان میں اپنی شکست تسلیم کر لی
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی فوج نے باضابطہ طور پر امریکہ میں اپنی شکست کا اقرار کرلیا، ایوان نمائندگان کے سامنے جنرل مارک ملی نے کہا کہ یہ صرف ایک دن یا چند دن کی بات نہیں بلکہ یہ غلط فیصلوں کے ایک تسلسل کا نتیجہ ہے۔ امریکہ کے چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارک ولی نے ایوان نمائندگان کی عام سروسز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ میں اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہیں، اگر یہ کہا جائے کہ ہمیں افغا نستان کی جنگ میں شکست گزشتہ بیس روز یا بیس ماہ میں ہوئی ہے تو یہ غلط ہو گا۔ ہماری شکست مسلسل غلط فیصلوں کے تسلسل کا ایک نتیجہ ہے،یہ سٹرٹیجک فیصلوں کے ایک تسلسل کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ جن شرائط پر ہم عمل کروانا چاہتے تھے ہمیں اس میں کامیابی نہیں ہو سکی اور جنگ ان شرائط پر اختتام پذیر نہیں ہوئی ہے، اس جنگ سے ہم نے بہت سے سبق سیکھے ہیں جن پر مستقبل میں عمل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ اشرف غنی کی حکومت ختم ہو گی ، افغان آرمی ٹک نہیں پائے گی لیکن جس تیزی سے یہ سب ہوا وہ بہت حیران کن تھا اور اس کی وجہ یہ بھی تھی کہ افغان حکومت کرپشن میں ملوث تھی۔

Watch Live Public News