جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی کا پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی کا پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی کا پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ اسکواڈ میں 3 نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل سکواڈ مزید مختصر کیا جائے گا۔ ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا اور سعود شکیل سکواڈ کا حصہ ہیں۔ عامر جمال، حسن علی اور خرم شہزاد بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ سپنرز میں نعمان علی، ساجد خان،  کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔

Watch Live Public News