بیلاروس ٹریکٹر منصوبہ، زرعی خودکفالت کی جانب اہم قدم

بیلاروس ٹریکٹر منصوبہ، زرعی خودکفالت کی جانب اہم قدم
کیپشن: بیلاروس ٹریکٹر منصوبہ، زرعی خودکفالت کی جانب اہم قدم

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی  کامیاب کوششوں کے باعث زرعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ، بیلاروس ٹریکٹرز منصوبے پر حکومت اور نجی سرمایہ کاروں کی اہم ملاقات۔

پاکستان میں 80 ہارس پاور تک بیلاروس ٹریکٹرز مقامی اسمبلی لائن کے ذریعے متعارف کرانے کی تیاری۔ بیلا روس ٹریکٹر منصوبے سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور مشینری کے اخراجات میں کمی متوقع ہے۔ سی کے ڈی (Completely Knocked Down)پلانٹ کے قیام سے آئندہ 5 سالوں میں 2,800 بیلاروس ٹریکٹرز کی مقامی ضرورت کو پورا کرنے کا ہدف ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی  ہارون اختر کے مطابق  بیلاروس ٹریکٹر معاہدہ   زرعی پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان اور بیلاروس کا تعاون زرعی شعبے میں جدید مشینی نظام اور پائیدار ترقی کا گیم چینجر ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثرحکمت عملی سے زرعی مشینری کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

Watch Live Public News