(ویب ڈیسک) سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کی مشترکا سلامتی خطرے میں ہے۔
شہزادہ ترکی الفیصل نے ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر کے کلچرل پیلس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد سے خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو ایک مسترد شدہ ریاست کی جانب سے خطرہ درپیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس رہنما وہاں غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے جمع ہوئے تھے۔
#WATCH: Prince Turki Al Faisal says #Israel’s attack on #Qatar is an eye opener to question the credibility and reliability of alliances when threats come from #Israel | https://t.co/Fi3GQzIYpo pic.twitter.com/z3g4jq7JWW
— Arab News (@arabnews) September 29, 2025
شہزادہ ترکی الفیصل نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے بعد وہ اپنی سلامتی کے حوالے سے اپنی اپروچ پر نظرثانی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی سطح پر کسی بھی قانون کی پرواہ نہیں کرتا۔قطر پر حملہ تمام خلیجی ممالک کے لیے یاد دہانی ہے کہ اب اُنہیں اپنی تزویراتی پالیسی کو ازسرِ نو ترتیب دینا ہوگا۔