فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، لوگوں کی چیخ وپکار

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، لوگوں کی چیخ وپکار

ویب ڈیسک:  منگل کی شب فلپائن کے مشرقی حصے میں شدید زلزلہ آیا جس کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ یہ جھٹکے رات 9 بج کر 59 منٹ پر  محسوس کیے گئے۔

فلپائن انسٹیٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (Phivolcs) کے مطابق زلزلے کا مرکز اُرموک شہر سے 56 کلومیٹر مغرب میں تھا، جو کہ سیبو کے قریب ہے۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کی نوعیت ٹیکٹونک تھی۔

زلزلے کے باعث مختلف مقامات پر نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سیبو میں ایک چرچ کا کچھ حصہ گر گیا جبکہ سیبو سٹی کے پیئر ٹرمینل 3 کو بھی نقصان پہنچا۔

Phivolcs کے مطابق’ سیبو  میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کئے گئے، لاؤانگ (ناردرن سمار) اور لیگازپی سٹی (البے صوبہ) میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنٹرل وِسایاس ریجن میں مزید آفٹر شاکس اور نقصانات کا خدشہ موجود ہے۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ اس زلزلے سے سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

اس خوفناک زلزلے میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا اس حوالے سے حکام اور مقامی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں جائزہ لے رہی ہیں۔

Watch Live Public News