تاریخ رقم : نیپال نے ویسٹ اینڈیز کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

تاریخ رقم : نیپال نے ویسٹ اینڈیز کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

(ویب ڈیسک ) نیپال نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی، پہلی مرتبہ ٹی20 سیریز جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق  دوسرے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے ہراکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 173 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے  آصف شیخ 68 اور سندیپ جورا 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائیل مائیرز نے  2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تاہم ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ اینڈیز کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

نیپال کی جانب سے عادل عالم نے 4 وکٹیں حاصل کیں،کوشل بھرٹیل نے  3 کھلاڑیوں  کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News