انسٹاگرام میں ' ڈو ناٹ انٹرسٹڈ' بٹن کے نئے فیچرز کی آزمائش

انسٹاگرام میں ' ڈو ناٹ انٹرسٹڈ' بٹن کے نئے فیچرز کی آزمائش
انسٹاگرام میں 'ڈو ناٹ انٹرسٹڈ' بٹن سمیت مختلف نئے فیچرز کی آزمائش کی جارہی ہے۔ انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں میں نئی سیٹنگز کی آزمائش کی جارہی ہے،جس سے صارفین کو انسٹاگرام پلیٹ فارم میں دکھائے جانے والے مواد پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔ اس نئے فیچر/سیٹنگز میں متعدد پوسٹس کو سلیکٹ کرکے ' ناٹ انٹرسٹڈ' بٹن پر کلک کیا جاسکے گا،جس سے فوٹوشیئرنگ ایپ کا الگورتھم سمجھ جائے گا کہ صارف اس طرح کے مواد کو دیکھنا نہیں چاہتا۔ فی الحال صارفین صرف ایک پوسٹ پر کلک کرکے اس فلیگ کر سکتے ہیں مگر بڑے پیمانے پر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی جانب سے صارفین کیلئے ایک اور فیچر کی آزمائش کی جار ہی ہے جس کے ذریعے وہ ریکومینڈڈ پوسٹس سے ایسے کی ورڈز ، جملوں ، ایموجیز اور ہیش ٹیگز کی فہرست بنا سکیں گے جن میں ان کی دلچسپی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ معروف شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں بھی اسی طرح کا ایک فیچر جون میں متعارف کرایا گیا تھا جس سے وہ الگورتھم کو آگاہ کرسکتے ہیں کہ وہ اپنی فیڈ پر کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔