جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرلیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد پولیس نے سربراہ غزہ بچاؤ مہم کو ڈی چوک سے اہلیہ سمیت حراست میں لے لیا ہے، مشتاق احمد خان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا,اسلام آباد پولیس نے اُن کے ساتھ جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زیرحراست افراد میں رہنما جماعت اسلامی و سابق سینیٹر مشتاق احمد 2 خواتین سمیت جماعت اسلامی کے 20 سے زائد کارکنان کو ڈی چوک اسلام آباد کے قریب حراست میں لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے پر جماعت اسلامی کے کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔

Watch Live Public News